صدر ٹرمپ کے جو بائیڈن کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت پر سوال اٹھ گئے

صدر ٹرمپ حلف برادری والے دن اگلے الیکشن کیلئے امیدوار ہونے کا اعلان کرسکتے ہیں۔

مغربی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ بیس جنوری کو اگلے صدارتی الیکشن کیلئے اپنے آپ کو صدارتی امیدوار نامزد کرسکتے ہیں۔ صدر ٹرمپ جوبائیڈن کی حلف برادری والے دن فلورائیڈا میں بڑی احتجاجی ریلی پلان کرنے میں مصروف ہیں- 

خبر رساں ایجنسی کے مطابق صدر ٹرمپ وائٹ ہاوس سے نکل کر فلورئیڈا پہنچیں گے جہاں وہ ایک ریلی کی قیادت کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی صدر ٹرمپ کے جو بائیڈن کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت پر بھی سوال اٹھ گئے ہیں- وائٹ ہاؤس کی جانب سے اس خبر کی تصدیق نہیں کی گئی اور بیان میں کہا گیا ہے کہ اس قسم کی سرگرمی سے قبل باضابطہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔