شوبز شخصیات کی مداحوں کو عیدمیلاالنبیﷺ کی مبارکباد

شوبز فائل فوٹو شوبز

پاکستان بھر میں آج(30 اکتوبر کو) خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کا یوم ولادت مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔

رحمۃ اللعالمینﷺ کی ولادت کے دن کی خوشی میں ملک کا قریہ قریہ، گلی گلی اور شہر شہر سبز پرچموں اور جھنڈیوں سے سجایا گیا ہے۔

اس موقع پر ملک بھر میں جلسے، جلوسوں اور محافل میلاد کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

عیدمیلادالنبیﷺ کے موقع پر شوبز شخصیات نے بھی اپنے مداحوں کو رحمۃ اللعالمینﷺ کے یومِ ولادت کی مبارکباد دی ہے۔

اداکارہ نیلم منیر نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ رسول اللہ ﷺ کی محبت اسلام کی روح ہے اور جب تک یہ روح زندہ رہے گی اسلام زندہ رہے گا۔

اداکار ہمایوں سعید نے مداحوں کو عید میلادالنبیﷺ کی مبارکباد دی، انہوں نے کہا کہ اللہ ہمیں ہمارے نبی حضرت محمد مصطفیٰﷺ کی زندگی اور تعلیمات پر صحیح معنوں میں عمل کرنے کی ہدایت دے۔

اداکارہ میرا جی نے بھی عیدمیلادالنبیﷺ کی مبارکباد دی۔

 
 
 
View this post on Instagram

A post shared by Meerajee Official Team (@meerajeeofficial) on

اداکار احمد علی بٹ نے مداحوں کو عیدمیلادالنبیﷺ کی مبارکباد دی۔

 
 
 
View this post on Instagram

Eid Milad Un Nabi ap sab ko mubarak. #eidmiladunnabiﷺ #eidmiladunnabi

A post shared by Ahmad Ali Butt (@ahmedalibutt) on

اداکار عمران اشرف نے بھی اپنی پوسٹ میں رحمۃ اللعالمینﷺ کے یومِ ولادت کی مبارکباد دی۔

 
 
 
View this post on Instagram

A post shared by Imran Ashraf (@imranashrafawan) on

کرکٹر شعیب ملک نے اپنی پوسٹ میں دعاگو ہیں کہ خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی تعلیمات آج اور کل امن اور ہم آہنگی سے ہمارے راستے کو روشن کریں۔

 

 
 
 
View this post on Instagram

- May Prophet PBUH's teachings light our path to grace, peace, and harmony today and tomorrow #EidMiladUnNabiﷺ Mubarak! ♥️♥️♥️

A post shared by Shoaib Malik (@realshoaibmalik) on