131

پاکستان ضرورت کی گھڑی میں افغان عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گا، ایپکس کمیٹی کا عزم

اسلام آ باد (نیوزڈیسک)وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت افغانستان پر ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان ضرورت کی اس گھڑی میں افغان عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گا۔وزیراعظم کی زیر صدارت اپیکس

کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور عسکری حکام شریک ہوئے۔کمیٹی نے افغانستان میں بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا جبکہ وزیراعظم نے افغان عوام کیلئے اقوام متحدہ کی جانب سے امداد کی اپیل کا خیر مقدم کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان افغان عوام کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے، افغانستان میں انسانی بحران کو روکنے کیلئے تعلیم یافتہ اور تربیت یافتہ افرادی قوت افغانستان بھیجی جائے۔انہوں نے کہا کہ انسانی بحران کو روکنے کیلئے میڈیکل، آئی ٹی، فنانس اور اکاؤنٹنگ میں ماہرافرادی قوت کی ضرورت ہے۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ افغانستان کی بحالی کیلئے ریلوے، معدنیات، فارماسوٹیکل اور میڈیا کے شعبوں میں تعاون بڑھایا جائے۔اپیکس کمیٹی نے افغانستان کو مشکل وقت میں تنہا نہ چھوڑنے کا عزم کیا اور عالمی برداری اور امدادی اداروں سے نازک موڑ پرافغانستان کو امداد فراہم کرنے کی اپیل کی۔کمیٹی نے کہا کہ افغانستان کو امداد سے معاشی تباہی اورقیمتی جانوں کو بچایا جاسکتا ہے، افغانستان سخت سردی کے دوران بھوک اور بحرانی صورتحال سے دوچارہے، لوگوں کیلئے مناسب خوراک اور رہائش حاصل کرنا مشکل ہے۔کمیٹی نے امدادی اداروں پر

فوری کارروائی کرنے پر زور دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں