115

وزیر صحت سندھ کی ماسک کو ’ناں‘ کہنے والے شہریوں کیلئے وارننگ

اسلام آ باد (نیوزڈیسک)کراچی سمیت سندھ میں لوگ ماسک کو ‘ناں‘ کرنے لگے، صوبائی وزیرصحت عذرا پیچوہو نے بھی تسلیم کرلیا۔وزیر صحت نے کہا کہ کورونا کے کیسز میں اضافے کی وجہ یہ ہے کہ لوگ کورونا ایس او پیز کو

مکمل نظر انداز کر رہے ہیں، تمام شہریوں کے ماسک پہننے پر سختی سے عمل کروایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ شاپنگ مالز، شادی ہالز پر ویکسی نیشن کارڈ کے بغیر داخلہ منع ہوگا، عمل نہ کرنےوالے شاپنگ مالز اور شادی ہالز کے خلاف کارروائی کی جائےگی۔صوبائی وزیر صحت کا مزید کہنا تھا کہ سڑکوں پر پولیس اہلکاروں کیلئے بھی ماسک پہننا لازمی قرار دیا جائے گا، گھریلو خواتین کی ویکسی نیشن کیلئے مائیکرو پلان بنایا جائےگا، گھر گھر جا کر

ویکسی نیشن کی جائے گی۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں