90

حافظ آباد: طلبا کے سامنے ٹیچر کو گرفتار اور تذلیل کرنیوالے پولیس اہلکار معطل

حافظ آباد کے گورنمنٹ ہائی اسکول میں طلبا کے سامنے استاد کو گرفتار کرنے پر 2 پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔

حافظ آباد میں اسکول اوقات میں طلبا کے سامنے استاد کو گرفتار کرنے کے معاملے پر ضلع بھر کی اساتذہ تنظیموں نے تدریسی عمل کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حافظ آباد کے گورنمنٹ اسکول کے ایک استاد کے خلاف اس کی پھوپھی نے کرپشن کا مقدمہ درج کروایا تھا جس پر پولیس اور اینٹی کرپشن کے اہلکاروں نے اسکول اوقات میں دھاوا بول کر استاد کو طلبا کے سامنے دھکے دیتے ہوئے گرفتار کیا اور بھرے بازار میں تذلیل کی۔

واقعے کے خلاف ضلع بھر کی اساتذہ تنظیموں نے آج سے تمام سرکاری اسکولوں میں تدریسی عمل کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔

اساتذہ کا کہنا ہے کہ پولیس اور اینٹی کرپشن کے ملازمین کے خلاف جب تک مقدمہ درج نہیں کیا جاتا جب تک احتجاج جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں