124

بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر کورونا کا شکار، ICU منتقل

بھارت کی لیجنڈ گلوکارہ لتا منگیشکر بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لتا منگیشکر کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد انہیں انتہائی نگہداشت یونٹ میں داخل کردیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق گلوکارہ میں کورونا وائرس کی معتدل علامات موجود ہیں۔

ڈاکٹرز کا لتا منگیشکر کی حالت کے حوالے سے کہنا ہے کہ ان کی طبیعت اب بہتر ہے تاہم انہیں احتیاطی طور پرآئی سی یو میں رکھاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں