222

کمیونیٹیز کے لیے واٹس ایپ کا ایک اور منفرد فیچر

واٹس ایپ نے اپنی روایت برقراررکھتے ہوئے ایک دن بعد ہی استعمال کنندگان کے لیے اورمنفرد فیچر لانےکا اعلان کردیا ہے۔ جو کہ آئندہ آنے والے اپڈیٹ میں پیش کیا جائے گا۔

واٹس ایپ میں آنے والی تبدیلیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ’ وے بی ٹا انفو‘کے مطابق مسییجنگ ایپ نے ورژن 2.22.1.1 کے ذریعے مستقبل میں پیش کی جانے والی اپ ڈیٹ میں ’ کمیونیٹیز ‘ تخلیق کرنے کا فیچر متعارف کرائے گی۔

واٹس ایپ پر کمیونٹی کیا ہے ؟

رپورٹ کے مطابق یہ ایک پرائیوٹ جگہ ہے جہاں گروپ ایڈمنز کو واٹس ایپ گروپس پر مزید اختیارات مل جائیں گے۔ گروپ ایڈمنز ’ ’کمیونیٹیز‘ فیچر کی بدولت دوسرے گروپس کو ایک جگہ اکٹھا کر نے کے اہل ہوسکیں گے۔

دو ہفتے قبل واٹس ایپ کی جانب سے اینڈروئیڈ کے لیے اپ ڈیٹ بی ٹا ورژن 2.21.25.17 میں گروپس کو کمیونیٹیز سے لنک کرنے کا اشارہ دیا گیا تھا۔ نئے سال کے موقع پر پیش کی جانے والی اپڈیٹ کا یہ فیچر تکمیل کے مرحلے میں ہے۔

بی ٹا اپڈیٹ کے اسکرین شاٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایڈمنز کمیونیٹیز کو نام دینے کے ساتھ ساتھ اس کی ڈسکرپشن بھی لکھ سکیں گے۔ ڈسکرپشن اور نام لکھنے کے بعد استعمال کنددہ کمیونیٹی میں 10 گروپ کو لنک کرسکتے ہیں۔

اسکرین شاٹ میں گروپ میں’ اناؤسمنٹ‘ کے نام سے ایک ٹول دکھائی دے رہا ہے۔ واٹس ایپ خود بخود اس نام سے ایک نیا گروپ بنا دے گا جہاں پوسٹ کیے جانے والے پیغامات خو د کار طریقے سے اس سے مربوط گروپ میں چلے جائیں گے۔

تاہم کمیونٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے افراد گروپ ایڈمنز کی جانب سے ہٹائے گئے گروپس کو نہیں دیکھ سکیں گے۔ اسی طرح کمیونٹی کو چھوڑنے والے استعمال کنندگان بھی کمیونٹی میں شامل گروپ کو نہیں دیکھ پائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں