156

اسکول اسمبلی میں درود شریف پڑھنے کی ہدایت

سردار عثمان بزدارکی حکومت نے ایک اور احسن ترین اقدام کا اعلان کیا ہے۔

پنجاب کے اسکولوں میں اسمبلی میں خصوصی طو رپر درود شریف پڑھا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی ہدایت پر چیف سیکرٹری پنجاب کو اسکولوں میں اسمبلی میں درود شریف پڑھنے کے حوالے سے مراسلہ جاری کر دیا گیا۔

اسمبلی میں قومی ترانہ سے قبل تلاوت قرآن پاک کے بعد درود شریف (درود ابراہیمی) پڑھا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہناہےکہ درو د شریف کے بے پناہ فضائل ہیں، اسکولوں کی اسمبلی میں درود شریف پڑھنے سے نئی نسل بھی اس فضیلت اور برکت سے فیض یاب ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ رحمتہ اللعالمین حضرت محمدؐ کی خدمت میں درود شریف پیش کرنا ہر مسلمان کیلئے اعزاز ہے، بارگاہ رسالتؐ میں درود شریف پیش کرنے سے برکات نازل ہوتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں