124

ایف اے ٹی ایف کے پاکستان سے تین نئے مطالبات

ایف اے ٹی ایف نے پاکستان سے تین نئے مطالبات کر دیے ہیں۔

ذرائع وزارت خارجہ کے مطابق ایف اے ٹی ایف نے پاکستان سے تین نئے مطالبات کیے ہیں جس میں پہلا یہ ہے کہ بیرون ملک رہنے والے پاکستانیوں کی سرمایہ کاری کے اعدادوشمار دیے جائیں۔

ذرائع وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اے ٹی ایف نے پاکستان سے تین نئے مطالبات کیے ہیں جس میں دوسرا یہ ہے کہ عدالتوں میں چلنے والے تمام اینٹی ٹیررازم کیسز کی ٹائم لائن دی جائے اور تیسرا مطالبہ یہ ہے کہ پراپرٹی، گولڈ اور قیمتی پتھروں کی تجارت پر مارکیٹ اپ ڈیٹ دی جائے

ذرائع وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ رواں سال دسمبر تک یہ تمام ڈیٹا ثبوتوں کے ساتھ تصدیق کیلئے جمع کروایا جائے ، گزشتہ مطالبات پر تصدیق شدہ ڈیٹا اور اٹھائے گئے سوالات کا جواب داخل کیا جائے ، ٹیرر فنانسنگ میں ملوث افراد اور گروپوں کے بارے میں اٹھائے گئے سوالات پر اپ ڈیٹ دی جائے۔

اس کے علاوہ بیرون ملک پاکستانیوں نے دوسری کمپنیوں کے ساتھ اشتراک کرکے منافع کی کتنی رقم پاکستان کو ارسال کی ، ان رقوم کی تفصیلات ، طریقہ کار اور تاریخوں کے ساتھ جمع کروایا جائے ، گولڈ کی امپورٹ اور زیورات کی ایکسپورٹ کا کسٹم ڈیٹا فراہم کیا جائے۔

پراپرٹی سیکٹر میں داخل ہونے والے نئے سرمایہ کاروں کا مکمل پروفائل جمع کرایا جائے ، ان سرمایہ کاروں کے مشکوک گروپوں کے ساتھ تعلق پر اپ ڈیٹ دی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں