147

کھانے کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنیکا نقصان جانئے

نیو یارک: نئی تحقیق کے مطابق کھانے کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کی عادت صحت کیلئے مضر ثابت ہوسکتی ہے۔

امریکی یونیورسٹی آف ساؤتھ جارجیا میں کی جانے والی تحقیق میں کہا گیا کہ جو افراد اپنے کھانے کی تصاویر بناتے ہیں وہ لاشعوری طور پر زیادہ بھوک کا شکار ہو جاتے ہیں اور ان میں بسیار خوری کی کیفیت پیدا ہو جاتی ہے جس سے ان کے اندر ایک کے بعد دوسری خوراک کی طلب بڑھ جاتی ہے۔

ماہرین نے 145 افراد پر ریسرچ کی جنہیں دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ جس گروپ کو تصاویر بنانے کا کہا گیا تھا انہیں زیادہ نمبر دئیے گئے یعنی انہوں نے زیادہ کھانا کھایا۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ تصویر بنانے کے دوران دماغ کے مخصوص خلیات جو کمانڈ ارسال کرتے ہیں ان کی جانب سے معدے کو مزید خوراک کی کمانڈ موصول ہوئی جس کی بنیاد پر انہوں نے زیادہ کھایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں