109

امریکہ میں چھوٹا طیارہ گرکر تباہ، 2افراد ہلاک

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں چھوٹا طیارہ گرکر تباہ ہوگیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر سان ڈیاگو میں پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جبکہ 2 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

جہاز کے گرنے سے متعدد گھر اور کئی گاڑیاں بھی آگ کی زد میں آکرتباہ ہوگئی ہیں۔

فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے آگ بجھانے کے کام میں حصہ لے لیا ہےاور حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں