115

رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں گاڑیوں کی فروخت 1 فیصد بڑھ گئی

رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں گاڑیوں کی فروخت 1 فیصد بڑھ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جولائی سے ستمبر کے دوران 54ہزار 598 گاڑیاں فروخت ہوئیں ، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 30 ہزار 110 گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں۔

1300 سی سی سے زائد گاڑیوں کی فروخت میں 39 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، جولائی تا ستمبر، 1300سی سی سے اوپر کی 23 ہزار 315 گاڑیاں فروخت ہوئیں ، ہزار سی سی کی گاڑیوں کی فروخت میں 173 فیصد اضافہ ہوا۔

اس کے علاوہ تین ماہ میں ہزار سی سی کی 15ہزار 602 گاڑیاں فروخت ہوئیں ، ہزار سی سی سے نیچے کی گاڑیوں کی فروخت 105 فیصد اضافے سے 15ہزار 681 رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں