118

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے قومی اسکواڈ کی تیاریاں جاری

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے قومی اسکواڈ کی تیاریاں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسکواڈ کا لاہور میں مسلسل دوسرے روز ٹریننگ سیشن کے ابتدائی وارم اپ سیشن کے بعد قومی کھلاڑیوں نے 40 منٹ طویل فیلڈنگ سیشن رکھا۔

کھلاڑیوں نے ہائی اور لو کیچنگ پریکٹس کے علاوہ گراؤنڈ فیلڈنگ کی مشقیں بھی کیں۔

فی الحال کھلاڑیوں کا ایل سی سی اے گراؤنڈ میں نیٹ سیشن جاری ہے۔

واضح رہے کہ ی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے شیڈول ہے جہاں اس سلسلے کا پہلا مرحلہ 17 سے 22 اکتوبر تک کے درمیانی عرصے میں عمان میں کھیلا جائے گا جبکہ طے شدہ شیڈول کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا دوسرا مرحلہ 23 سے 14 نومبر کے درمیانی عرصے میں منعقد ہوگا لیکن وہ متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔

یاد رہے کہ آئی سی سی کے مطابق ورلڈکپ کے تمام میچوں میں 70 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت ہوگی، جبکہ کرکٹ کے مداح پوری دنیا سے آن لائن ٹکٹ کی بکنگ کرواسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں