173

دہی کے فوائد جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

دہی ہزار بیماریوں کا علاج ہے۔ یہی وجہ ہے کہ زمانۂ قدیم سے لے کر آج تک دہی ہمارے ساتھ ہے۔

اس میں کیلشیم، فولاد، زنک، پوٹاشیم، فاسفورس، میگنیشیم پایا جاتا ہے جو انسانی جسم کی صحت کے لیے ضروری عناصر ہیں۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہےکہ بہت کم افراد کو دہی کے متعدد چھپے ہوئے فوائد کا علم ہوتا ہے، درحقیقت یہ ایسی غذا ہے جو ہماری روزانہ کی خوراک کا لازمی حصہ ہونا چاہئے۔

بلڈ پریشر کو مستحکم رکھے

نمک کا زیادہ استعمال اکثر اوقات ہمارے جسم کو امراض قلب، گردوں کے مسائل یا فشار خون کے لیے آسان شکار بنا دیتا ہے۔ جسم میں موجود اضافی نمک میں کمی لانے کے لیے مناسب مقدار میں پوٹاشیم کی ضرورت ہوتی ہے۔ 8 اونس دہی میں لگ بھگ 600 ملی گرام پوٹاشیم موجود ہوتا ہے جو ہمارے جسم کے لیے مختلف امراض کے خطرے کو کم کرتا ہے۔
ہڈیاں مضوط بنائے

نیویارک کے ہیلن ہیز ہاسٹل کے ڈائریکٹر جیری نیویز کے مطابق اگر آپ کو جوڑوں میں درد یا اکڑن کا سامنا ہو تو دہی کو اپنی روزمرہ کی غذا کا حصہ بنانے کی کوشش کریں، آپ خود ہی فرق محسوس کریں گے۔

کمزور ہڈیاں تمام درمیانی عمر کے مردوں اور خواتین کے لیے خطرہ ثابت ہوتی ہیں۔ اس سنگین عارضے کی روک تھام اور اپنی بڑھتی عمر میں بھی چاق و چوبند رہنے کے لیے دہی زبردست کام کرتا ہے جس کی وجہ اس میں شامل وٹامن ڈی اور کیلشیئم ہے۔

نظام ہاضمہ کے مسائل دور کرے

دہی کا ایک اور فائدہ نظام ہاضمہ کو بہتر بنانا ہے۔ دہی میں ایک خاص جز ‘پروبائیوٹک’ شامل ہوتا ہے۔

ایک نیوٹریشن ایکسپرٹ روبن پلاٹکن کے مطابق دہی میں شامل یہ جز غذا کو زیادہ بہتر طریقے سے ہضم ہونے میں مدد دیتا ہے اور ہم صحت مند رہتے ہیں۔
جلد صاف کرے

ہموار جلد کے لیے مختلف کریموں اور لوشن استعمال کرکے بیزار ہوچکے ہیں؟ تو آپ کو حیرت ہوگی کہ دہی بھی شفاف اور ہموار جلد کے لیے زبردست نسخہ ثابت ہوسکتا ہے اور مہنگی کاسمیٹکس سے آپ کی جان بھی چھوٹ جائے گی۔

آپ کو چار چمچ دہی کی ضرورت ہوگی جس میں دو سے تین قطرے بادام یا زیتون کے تیل اور ایک چائے کے چمچ شہد کو شامل کرنا ہوگا۔ ان چیزوں کو اچھی طرح ملائیں اور چہرے پر پندرہ منٹ کے لیے لگارہنے دیں۔

اپنے چہرے کو دھونے کے بعد آپ خود شفاف جلد کو محسوس کریں گے جو جھریوں اور تیل سے پاک ہوگی۔

بڑھتی بھوک پر قابو پانے میں مدد

واشنگٹن یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق دہی ہمارے اندر زیادہ کھانے کی خواہش کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے، جبکہ یہ ہمارے اندر توانائی کا احساس بھی بڑھاتا ہے۔

جسمانی دفاعی نظام بہتر بنائے

ویانا یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں یہ بات ثابت ہوئی کہ دہی ہمارے جسمانی دفاعینظام کے افعال کو بہتر بنانے کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔

یہ خواتین کے ٹی سیلز کو مضبوط بناتا ہے، ٹی سیلز خون کے سفید خلیات کا حصہ ہوتے ہیں اور انفیکشن یا امراض کے خلاف دفاع کرتے ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں