109

مقبوضہ کشمیر: بھارت کی ظالمانہ کارروائیاں نہ رک سکیں، مزید 2 نوجوان شہید

سرینگر: (نیوزڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ظالمانہ کارروائیاں نہ رک سکیں، مزید دو نوجوانوں کو شہید کر دیا، غاصب فورسز نے کریک ڈاؤن میں 900 کشمیریوں کو گرفتار کرلیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔ قابض فورسز نے ایک نوجوان کو ضلع اننت ناگ اسلام آباد اور دوسرے کو ضلع بانڈٰ ی پورہ میں سرچ آپریشن کی آڑ میں شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض فوج نے مجاہدین سے ہمدردی کے الزام میں 900 کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔ بھارت کی ظالمانہ کارروائیوں کے خلاف کشمیریوں نے احتجاج بھی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں