150

میٹھا کھانے کے شوقین افراد ہوجائیں ہوشیار

اگر آپ کو میٹھا کھانا بہت پسند ہے اور آپ یہ سوچتے ہیں کہ زیادہ میٹھا کھانے سے ذیابیطس کا کوئی تعلق نہیں ہے تو آپ غلط ہیں۔

حال ہی میں ہونے والی ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ممیٹھا کھانے سے ذیابیطس کا تعلق نہیں ہے البتہ زیادہ مقراد میں میٹھا کھانا کینسر زدہ خلیات کی تعداد کئی گنا بڑھا دیتا ہے۔

تحقیق کے مطابق عام خلیات آکسیجن کو جسمانی توانائی کے لیے گلوکوز میں بدلتے ہیں مگر کینسر زدہ خلیات چینی سے حاصل کرتے ہیں اور رسولی کی نشوونما کو انتہائی تیز کردیتے ہیں۔

اس حوالے سے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ تعداد آنے والے برسوں میں مزید بڑھ جائے گی، یعنی 2040 تک اس میں 50 فیصد تک اضافہ ہوسکتا ہے۔

سائنسدانوں نے کہا ہے کہ صحت مند طرز زندگی سے اس خطرناک مرض کا خطرہ کم کیا جاسکتا ہے اور اس کا آغاز غذا سے کیا جاسکتا ہے۔

یعنی ان غذاؤں کا استعمال نا کیا جائے جو کہ پراسس فوڈمیں شمار ہوتی ہیں جیسے ریفائن اجناس جیسے سفید ڈبل روٹی، سفید چاول، بیکری کا سامان وغیرہ۔

علاوہ ازیں چینی سے بنے میٹھے مشروبات، پراسیس گوشت اور الکحل وغیرہ۔

اس حوالے سے کئی تحقیقات بھی ہوئیں ہیں تاہم حالیہ ریسرچ میں یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ کچھ غذاؤں کا استعمال کم کر کے کینسر کا شکا ر ہونے کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں