121

گیس اور تیزابیت کا علاج کیسے ممکن ہے؟ماہرین نے بتادیا

ماہرین کے مطابق میڈیکل سائنس میں غذاؤں کی ٹھنڈی یا گرم تاثیر کا کوئی تاثر نہیں پایا جاتا تاہم کونسی غذا کتنی مقدار میں لی جا رہی ہے یہ ضرور معنی رکھتا ہے۔

غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ مصالحے دار غذاؤں کا استعمال انسانی صحت اور معدے کے لئے نہایت نقصان دہ ثابت ہوتا ہے جبکہ مصالحے کے علاوہ غذاؤں میں بکرے اور گائے کا گوشت، مرغن، بیج جیسے کہ السی، اجوائن، خشک میوہ جات بھی تیزابیت اور معدے میں گیس کا سبب بنتے ہیں اور ان کا ضرورت سے زیادہ استعمال کسی دائمی بیماری کا بھی سبب بن سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ غذائیں ہضم کرنے کے لئے انسانی جسم زیادہ سے زیادہ گرمائش پیدا کرتا ہے، اس عمل کے دوران معدے اور سینے کی جلن محسوس ہونا ہی تیزابیت کہلاتی ہے۔

غذائی ماہرین کے مطابق پانی کے علاوہ ایسی غذاؤں کا استعمال کرنا چاہئیے جس سے معدے کی تیزابیت کم کرنے میں مدد ملے جیسے کہ تربوز، کھیرا، کچی ہری سبزیاں، لسی، دودھ، دہی، ستو اور ناریل کا پانی وغیرہ شامل ہیں۔

ماہرین کی جانب سے تجویز کیا جاتا ہے کہ تیزابیت اور گیس سے بچنے کے لئے کھانے کے بعد سونف، پودینے اور الائچی کا قہوہ بے حد مفید ثابت ہوتا ہے۔

غذائی ماہرین کے مطابق معدے میں گرمی کی شکایت دور کرنے کے لئے اپنی غذائی روٹین کو بہتر اور مثبت بنانا سب سے بہتر اور دیرپا علاج ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں