151

واٹس ایپ نے صارفین کی بڑی مشکل حل کردی، زبردست فیچر متعارف کروادیا

دنیا کی سب سے بڑی ایپلیکیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی بڑی مشکل حل کرتے ہوئے نئے پرائیویسی فیچر کو متعارف کرانے کا اعلان کردیا ہے۔

واٹس ایپ کے آفیشل اکاؤنٹ پر ایپلیکیشن میں ہونے والے نئے اضافے کے متعلق معلومات دیتے ہوئے اعلان کیا گیا ہے۔


کیشن واٹس ایپ کی جانب سے نئے فیچر کو حاصل کرنے کا طریقہ کار بھی بتایا گیا ہے جبکہ نئے فیچر کے متعلق ایک اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا گیا ہے۔

واٹس ایپ نے اپنے صارفین کو بتایا کہ اس فیچر کی مدد سے مخصوص رابطوں کے لئے پرائیویسی سیٹنگز کو غیر فعال کیا جا سکے گا جبکہ یہ اپ ڈیٹ گوگل پلے بیٹا پروگرام میں جمع کروا دی گئی ہے۔


آپ اس سکرین شاٹ میں دیکھ سکتے ہیں My Contacts Except… آپشن اس طرح نظر آئے گا اور اب یہ واٹس ایپ بیٹا پر اینڈرائیڈ 2.21.20.10 کے لئے مستقبل میں اپ ڈیٹ میں دستیاب ہوگا ۔

تاہم اسے ترتیب دینے کے لئے ایک فعال انٹرنیٹ کنکشن کی ضرورت ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں