107

معروف ٹک ٹاک اسٹار 19 برس کی عمر میں کار حادثے میں چل بسا

معروف ٹک ٹاکر گیبریل سالازار 19 سال کی عمر میں کار حادثے کا شکار ہو کر انتقال کرگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ 26 ستمبر کو رات گئے ٹک ٹاکر دو سواریوں کے ساتھ اپنی گاڑی میں کہیں جارہا تھا کہ اس کی گاڑی کو حادثہ پیش آگیا۔

گیبریل سالازار کے ٹک ٹاک پر 2 اعشاریہ 2 ملین فالوورز تھے۔

ٹک ٹاکر کے چاہنے والے اُن کی اچانک موت سے صدمے میں ہیں۔
پولیس کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ حادثے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار تینوں مسافر جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں