103

پاک افغان طورخم بارڈر ہر قسم کی آمدورفت کے لئے بند کردیا گیا

ضلع خیبر میں پاک افغان طورخم بارڈر ہر قسم کی آمدورفت کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بارڈر پر ایف سی، سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مظاہرین پاک افغان طورخم بارڈر پہنچ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ طورخم بارڈر مزدوروں اور پیدل آمدورفت کے لئے کھولنے کے حوالے احتجاجی مظاہرہ جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں