116

مسلم لیگ ن کے صدر آج راولپنڈی کا دورہ کریں گے، مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف آج راولپنڈی کا دورہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف راولپنڈی میں پارٹی کارکنوں کے کنونشن سے خطاب کریں گے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ کونشن پارٹی رہنما حنیف عباسی کی رہائش گاہ پر 2 بجے منعقد ہوگا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے مزید کہا ہے کہ قائد حزب اختلاف شہباز شریف کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں شاندار کامیابی پر پارٹی رہنماﺅں اور کارکنوں کو مبارک دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں