147

سائنسدانوں نے ایسی ایپ ایجاد کرنے کا دعویٰ کردیا جو کھانسی کی آواز سن کر بیماری کی تشخیص کر لے گی

ٹیکنالوجی کی مدد سے ایک ایسا آلہ تیار کیا گیا ہے جس میں صرف آواز کی مدد سے کورونا وائرس کی تشخیص ہوجائیگی۔

رپورٹس کے مطابق امریکی سائنسدانوں نے ایک ایسی ایپ تیار کر لی ہے جس کی مدد سے کھانسی کی آواز سے اس بات کا بھی پتہ لگایا جا سکتا ہے کہ کھانسی کس بیماری کے سبب ہو رہی ہے۔

اس ایپ کے سامنے کھانسنے سے یہ کھانسی کی آواز کو سینسرز کی مدد سے تشخیص کرتی ہے اور اس بیماری کی بنیاد پر یہ فیصلہ کرتی ہے۔

یہ ایپ ابھی تجرباتی بنیادوں پر ہے اور اسپین میں اس پر ریسرچ جاری ہے جہاں پر اس ایپ پر اس بات کی جانچ کی جا رہی ہے کہ ایپ مختلف اور تیز آوازوں پر کس طرح ردعمل ظاہر کرتی ہے۔یہ ایپ تجرباتی طور پر گوگل پلے اسٹور پر موجود ہے اور لوگوں نے اس ایپ کو 4۔3 ریٹ کیا ہے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ کچھ افراد اس مشین سے مستفید ہو رہے ہیں۔

خیال رہے کہ کھانسی کا سبب پھیپھڑوں میں ہونے والی کسی نہ کسی خرابی کا اشارہ ہوتی ہے جس کی تشخیص ماہر ڈاکٹر معائنے کے بعد ہی کر سکتے ہیں۔

اس وجہ سے کھانسنے والے شخص کو بھی چاہیے کہ وہ کھانستے ہوئے منہ کو ڈھک لے تاکہ اس کے جراثیم دوسروں تک منتقل نہ ہو سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں