126

مودی کے دورے پر بھارتی امریکیوں کا وائٹ ہاؤس کے باہر احتجاج

مودی کے دورے پر بھارتی امریکیوں کی جانب وائٹ ہاؤس کے باہر احتجاج کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے امریکہ کے دورے کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے بھارتی امریکی امریکی وائٹ ہاؤس کے سامنے پارک لافیٹ اسکوائر پر جمع ہیں۔

امریکی بھارتیوں نے مودی کیخلاف پلے کارڈ ہاتھ میں تھامے ہوئے ہیں اور نعرے بھی لگائے جارہے ہیں۔

احتجاج میں بھارتی امریکیوں نے جو بائیڈن سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارتی رہنما وں کو حقوق کی خلاف ورزیوں اور مذہبی آزادی پر جوابدہ بنائے۔

واضح رہے اس سے قبل سکھوں کی تنظیم سکھ فار جسٹس نے ہندوستانی وزیراعظم کے دورہ امریکہ پہ بڑے احتجاج کی کال دی تھی۔
سکھوں کی تنظیم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ کسانوں کے پر امن مظاہروں کے دوران چھ سو زائد افراد کو ریاست نے قتل کیا، مودی کے مظالم کے خلاف وائٹ ہاؤس سے رابطے میں ہیں۔

تنظیم کے مطابق صدر جو بائڈن اور نائب صدر کمالہ ہیریس کو اس حوالے سے خط لکھ دئے گئے جبکہ سینیٹرز اور کانگریس میں کو اس حوالے سے اعتماد میں لے رہے ہیں۔

سکھوں کی تنظیم سکھ فار جسٹس کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ نیو یارک کی فیڈرل کورٹ میں اس حوالے سے پہلے ہی مودی کے خلاف کیس دائر کر رکھا ہے ، ہم سکھوں اور کشمیریوں کے قاتل مودی کو امریکہ میں چین سے نہیں بیٹھنے دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں