Embed HTML not available.

ویڈیو: مبینہ چوری کا الزام، دکاندار نے 2 بچوں کو پنجرے میں بند کردیا


منڈی بہاء الدین میں مبینہ چوری کے الزام میں ایک درد ناک واقعہ پیش آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دکاندار نے مبینہ چوری کے الزام میں 8 اور 9 سال کے بچوں کو پنجرے میں بند کر دیا۔
انسانیت سوز واقعے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آئی جس میں دو چھوٹے بچوں کو سبز رنگ کے پنجرے میں بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ پنجرے میں قید بچوں کی ویڈیو منظر عام پر آ نے کے بعد دکاندار کو گرفتار کر کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں