98

ایک اور اتحادی جماعت نے حکومت کو دھمکی دے دی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) حکومت اتحاد میں شامل عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) بھی شہباز حکومت پر برس پڑی۔ اے این پی کے رہنما امیر حیدر خان ہوتی نے خبردار کیا ہے کہ حکومت ذمہ داریاں ادا کرنے میں ناکام رہی تو اے این پی کو تلخ فیصلے لینے ہوں گے، اے این پی نے سلیکٹڈ سے عوام کی جان چھڑانے کیلئے حکومت کا ساتھ دیا، موجودہ حکومت کو اب ذمہ داری لینی ہوگی۔امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ درست معاشی پالیسیوں، عوام کو ریلیف کیلئے ہنگامی بنیاد پر اقدام کرنے ہوں گے، اے این پی کسی ایسی حکومت کی حمایت نہیں کریگی جو عوام کی خدمت نہ کرسکے، عوامی خدمت کیلئے اے این پی کسی وزارت یاعہدے کی محتاج نہیں، مرکزی، صوبائی حکومت کو عوام سے مزید قربانی کی توقع ترک کرنی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوامی مشکلات حل میں سنجیدہ ہے تو قربانی کا آغاز پارلیمان سے کرے حکومت فیصلہ کرے وزیر، ممبر تنخواہ، مراعات نہیں لے گا، اے این پی ساتھ دی گی۔ ان کا کہنا تھا کہ مزید قرض لینے سے مسائل حل نہیں بلکہ مشکلات میں بڑھیں گی، اپنے وسائل استعمال کرتے ہوئے ملک کو پاؤں پر کھڑا کرنا ہے، تمام سیاسی جماعتیں مزيد اقتدار کی لڑائی سے نکل کر عوام کا سوچیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں