225

چیئرمین پی سی بی نے اکتوبر میں پاکستان جونیئر لیگ شروع کرنے کا اعلان کردیا

اسلام ا ٓباد(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ بورڈ کا 15 ارب روپے کا بجٹ منظور کیا گیا ہے،اکتوبر میں پاکستان جونیئر لیگ شروع کر رہے ہیں۔ رمیز راجہ نے کہا کہ 30 کمپنیوں نے جونیئر لیگ کی 6 فرنچائزز کیلئے دلچسپی ظاہرکی ہے، ہمیں دیگر ممالک کے بورڈز سے بھی جونیئر لیگ سے متعلق اچھا رسپانس ملا ہے، میرے لیےجونیئر پراجیکٹ بڑی اہمیت کا حامل ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے شروع سے ہی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا، نیوزی لینڈ ٹیم چلی گئی اور پھر انگلینڈ نے انکار کیا۔ رمیز راجہ نے کہا کہ یہ ہمارا ایک بمپر سیزن ہوگا، ہم نے اپنا بھرپور دفاع کیا،نیوزی لینڈ ٹیم واپس آرہی ہے، بھارت کو ورلڈ کپ میں ہرانے کے بعد فرق پڑا، ہمارے کھلاڑی آئی سی سی رینکنگ میں اوپر آئے، قومی کرکٹرز کو آئی سی سی ایوارڈز ملے، آسٹریلیا کا دورہ کامیاب ترین رہا، ویسٹ انڈیز کا آنا کامیابی ہے، ہماری ٹیم کی کامیابی کی شرح بھارت، نیوزی لینڈ سےزیادہ رہی ہے، ہمارا ہدف ہی کامیابی کی شرح کو بڑھانا ہے، بابراعظم اینڈ کمپنی نے بہت اچھا کام کیا، انہیں سپورٹ کی ضرورت ہے۔ چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ قومی ٹیم کی مارکیٹنگ کی شرح میں اضافہ ہوا ہے، ڈومیسٹک کرکٹ میں تین غیر ملکی کوچز آئیں گے، ہم نے غیر ملکی پاور ہٹر، بیٹنگ اور بولنگ کوچ لانے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹیم منیجمنٹ کو ورلڈ کپ سے قبل تبدیل کرنا مشکل فیصلہ تھا، میتھیو ہیڈن کے ساتھ ورلڈ کپ کے دوران پھر معاہدہ کریں گے.رمیز راجہ نے کہا کہ ایک میچ کیلئے پورا لاہور بند کرنا نہیں چاہتے، ہم لاہور،کراچی اور ملتان میں کھلاڑیوں کی رہائش کیلئے 70 کمرے بنائیں گے۔ جولائی میں آسٹریلیا سے پچز کیلئے مٹی منگوائی ہے،آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں پچز بےکار تھیں یہی وجہ ہےاب پچز بنا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں