169

ٹک ٹاک اب پاکستان میں کیا متعارف کروانے جارہا ہے؟ کمپنی نے شاندار اعلان کردیا

ٹک ٹاک نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارے لئے اہم مارکیٹ ہے جبکہ ٹک ٹاک تک رسائی بحال ہوتے ہی نئے منصوبے اور سرمایہ کاری لائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک نے تمام معاملات کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ وہ پی ٹی اے کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہ کر قابل عمل حل نکال رہے ہیں تاہم آخری بار لگائی گئی پابندی کے وقت انہیں پیشگی اطلاع نہیں دی گئی۔

ٹک ٹاک کمپنی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم مسائل کا حل نکالنے کے لئے پی ٹی اے کے ساتھ رابطے میں ہیں ہماری جانب سے تعمیل اور فوری جواب کے باوجود پیشگی اطلاع کے بغیر پابندی لگائی گئی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ایپ کو ہر شخص کے لئے محفوظ اور بہتر بنانے کے لئے ہماری کمیونٹی گائیڈ لائنز ہماری بنیاد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے گزشتہ 12 ماہ کے دوران پاکستان کے لئے مقامی زبان میں ماڈریشن کی ٹیم پر تین گناہ سے زائد سرمایہ کاری کی ہے۔

ٹک ٹاک کمپنی کے ترجمان نے کہا کہ ہماری ٹیم چوبیس گھنٹے کام کرتی ہے تاکہ مقامی قوانین اور پلیٹ فارم کی گائیڈ لائنز کے مطابق پاکستان کے لئے غیر مناسبکنٹنٹ کو ایپ سے ہٹایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ مسلسل یا انتہائی ناپسندیدہ انداز میں ہماری کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے والے اکاؤنٹس کو ہم بند کردیتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں