143

بلیاں بھی 7 مختلف طرح کی شخصیتی خواص کی حامل ہوتی ہیں، تحقیق

جس طرح انسان کی شخصیت کو پرکھنے اور پڑھنے کے لئے ان کی رویوں میں تبدیلی ار دیگر پہلوؤں پر تحقیق کی جاتی ہے اسی طرح پالتو جانوروں کے مختلف پہلوؤں پر بھی تحقیق کی جانے لگی ہے۔

اس ضمن میں حال ہی میں بلیوں کی شخصیت میں آنے والی تبدیلی کے حوالے سے تحقیق کی گئی ہے جس میں معلوم ہوا ہے کہ بلیاں بھی 7 مختلف طرح کی شخصیتی خواص کی حامل ہوتی ہیں۔

تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ بلیوں میں شخصیت اور برتاؤ کے حوالے سے 7 خصلتیں پائی جاتی ہیں، ان میں جوش اور چنچل پن، خوف زدگی، انسانوں کے خلاف جارحیت، انسانوں سے ملنساری، بلیوں سے ملنساری، رہنے کی جگہ پر گندگی پھیلانا اور بہت زیادہ بناؤ سنگھار کرنا شامل ہیں۔تحقیق کے مطابق سیامی اور بالینیز بلیاں سب سے زیادہ بناؤ سنگھار کی شوقین ہوتی ہیں، جب کہ دنیا میں بلیوں کی سب سے نایاب نسل ’ٹرکش وین‘ انسانوں پر حملہ کرنے میں سب سے نمایاں ہونے کے علاوہ دیگر بلیوں سے میل جول رکھنا بھی پسند نہیں کرتی۔

تحقیق میں یہ بھی معلوم ہوا کہ بنگالی بلی کو سب سے زیادہ متحرک، جب کہ فارسی اور ایگزوٹک نسل والی بلیوں کو سب سے سست پایا گیا ہے۔

سب سے زیادہ خوف زدہ رہنے والی بلیوں میں روسی بلیاں جب کہ سب سے کم خوف زدہ بلیوں میں ابی سینا یعنی موجودہ ایتھوپیا کی نسل کی بلیاں شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں