260

سگریٹ نوشی کرنے والے افراد کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سگریٹ پیکجنگ پیپر کی کمی کے باعث جرمنی میں متعدد برانڈز کے سگریٹ نایاب ہوگئے۔ جرمن اخبار بالڈ کی رپورٹ کی مطابق روس- یوکرین جنگ کے بعد معروف تمباکو کمپنی فلب مورس نے یوکرین کے شہر خارکیف میں واقع اپنا سگریٹ پیکجنگ پلانٹ بند کردیا ہے، جس کے باعث جرمنی میں مختلف برانڈز کے سگریٹ نایاب ہوگئے ہیں، اور تمباکو نوشی کی لت میں مبتلا افراد کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ فلپ مورس کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں خام مال اور گتے کی پیکیجنگ میں کمی کے باعث سگریٹ کی پیکنگ میں مسائل کا سامنا ہے، جس کے باعث ہماری سگریٹ کی سپلائی متاثر ہو رہی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ہم اپنی سپلائی چین کو مسلسل حالات کے مطابق ترتیب دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ خیال رہے کہ فلپ مورس کمپنی مشہور سگریٹ برانڈز مارلبورو اور L&M کی مالک ہے۔ اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے جرمن مقامی ہول سیلر نے بتایا کہ ملک میں مالبورو برانڈ کا سگریٹ نایاب ہے اور کچھ جگہوں پر ہی دستیاب ہے جبکہ وینڈنگ مشینوں میں مارلبورو کا اسٹاک مکمل ختم ہوچکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں