164

دہشتگردی، فرقہ واریت کا خاتمہ: وزیر داخلہ نے اقدامات کو مانیٹر کرنا شروع کردیا

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے دہشتگردی، انتہا پسندی اور فرقہ واریت کے خاتمے کے لئے اقدامات کو ماںیٹر کرنا شروع کردیا۔

ذرائع کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کے تحت ملک میں امن و امان کے قیام کے معاملے پر شیخ رشید کے نیشنل ایکشن پلان کے تحت مختلف صوبوں کے دورے کیے۔

وفاقی وزیر داخلہ 2 روزہ دورے پر کراچی کے لئے روانہ ہو گئے۔ جہاں پر نیشنل ایکشن پلان کے تحت فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیں گے۔ وہ صوبے میں امن وامان کی مجموعی صورتحال کا بھی جائزہ لیں گے۔

ذرائع کے مطابق رینجرز اوردیگر وفاقی محکمے کراچی سمیت سندھ بھر میں امن و امان پر بریفنگ دیں گے، نیشنل ایکشن پلان اور ڈیزاسٹر انفارمیشن سیل کے سیکریٹریت کے قیام کی منظوری رواں ہفتے دی گئی۔

ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ نے دہشتگردی، انتہاء پسندی اور فرقہ واریت کے خاتمے کے لئے اقدامات کو ماںیٹر کرنا شروع کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں