148

ووٹ کی عزت کرنے والے بزدار اور وفاق کیخلاف عدم اعتماد لیکر آئیں: بلاول

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ووٹ کی عزت کرنے والے بزدار اور وفاق کیخلاف عدم اعتماد لیکر آئیں۔ ملکر کٹھ پتلی حکومت کو بھگا سکتے ہیں، اگرآپ کٹھ پتلی کونہیں بھگانا چاہتے تو پھر استعفے ہی دیدیں، دوموقف نہیں ہوسکتے، درمیانی راستہ عوام کو قبول نہیں۔

رحیم یار خان میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی اورعمران خان کی معاشی پالیسی میں واضح فرق ہے، پیپلزپارٹی دورحکومت میں پوری دنیا میں معاشی بحران تھا، پی پی حکومت نے معاشی بحران میں عوام کولاوارث نہیں چھوڑا تھا، خان صاحب نے عوام کولاوارث چھوڑدیا، ہم نے اس وقت بے نظیرانکم سپورٹ انقلابی پروگرام شروع کیا

ان کا کہنا تھا کہ حکمران جنوبی پنجاب کا لولی پاپ دے رہے ہیں، صوبہ نہیں بنائیں گے۔ انہوں نے کرپشن کو90دن میں ختم کرنا تھا، آپ سب کوعمران خان کے وعدے یاد ہیں، جن کے پاس روزگارتھا ان سے روزگارچھینا گیا۔ ایک ظالم ،کٹھ پتلی سلیکٹڈ نے عوام کوتکلیف میں ڈالا ہے۔

پی پی چیئر مین کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں یوسف رضا گیلانی کوجتوا کرثابت کردیا عمران خان کے پاس اکثریت نہیں، افسوس ہمارے دوستوں نے لانگ مارچ نہیں کیا، ووٹ کی عزت کرنے والے عثمان بزدارکے خلاف عدم اعتماد لیکرآئیں پھر وفاق میں لائیں۔ ہم ساتھ ملکرکٹھ پتلی حکومت کوبھگاسکتے ہیں، اگرآپ کٹھ پتلی کونہیں بھگانا چاہتے توپھراستعفے ہی دیدیں، دوموقف نہیں ہوسکتے، درمیانی راستہ عوام کو قبول نہیں۔

ان کاکہنا تھا کہ پنجاب،بلوچستان،سندھ کے عوام پس رہے ہیں، اگرہم عوام کی توقعات پرپورا نہیں اتریں گے تومایوسی والی بات ہوگی، ہم جیالوں کے ساتھ ملکرخان صاحب کوبھگائیں گے۔ جیالے خان کوبھگانے کے لیے تیار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں