363

میرے دوست نے رشتہ دار سے بڑھ کر میرا ساتھ دیا۔۔۔ چند خصوصیات جس میں دیکھیں اسے دوست ضرور بنائیں

لوگوں کی منفرد شخصیتیں ہوتی ہیں جو بتاتی ہیں کہ وہ کون ہیں۔ شخصیت کی بہت سی مختلف قسمیں ہیں،

جن میں سے کچھ مثبت اور کچھ منفی ہیں۔ جن میں مثبت خصوصیات نظر آئیں انہیں دوست ضرور بنائیں اور منفی خصوصیات والوں سے دور رہیں- لیکن یہ بھی یاد رکھیں کہ اپنے اندر میں مثبت خصوصیات پیدا کریں تاکہ لوگ بھی آپ کو اپنا دوست بنانے کی خواہش کریں- مثبت اور منفی خصوصیات کیا ہیں آئیے دیکھتے ہیں-

شخصیت کی خاصیت کا کیا مطلب ہے؟
ایک شخص کی تعریف اس طور پر کی جاتی ہے کہ وہ کس طرح سوچنے، محسوس کرنے اور مستقل بنیادوں پر برتاؤ کرنے کا رجحان رکھتا ہے۔ شخصیت جذباتی خصوصیت ہے۔ کسی کا بھی کبھی کبھار برا دن ہو سکتا ہے، چڑچڑا پن ہو سکتا ہے اور وہ کوئی ناگوار تبصرہ کر سکتا ہے۔ لیکن اگر وہ یہ تنہائی میں کرتا ہے، تو یہ شخصیت کی خاصیت کی عکاسی نہیں کرتا۔ تاہم، جب کسی کا عام طرز عمل شائستگی سے بات چیت کرنے کے بجائے لوگوں سے ٹکرانا ہوتا ہے، تو پھر “چڑپڑا پن” ممکنہ طور پر اس شخص کی خاصیت ہے۔

یہاں وہ صفات بیان کی جا رہی ہیں جو انسان کی بنیادی خوبی بنتی ہیں اور ہمیں باعزت بناتی ہیں ۔

1968 میں نارمن اینڈرسن نے چند ذاتی خصوصیات پر تحقیق کی۔ سینکڑوں طلباء نے تحقیقی رپورٹ تیار کی اور ان میں ترجیحی خصوصیات کو کچھ اس طرح ترتیب دیا۔

مثبت خصوصیات:
مخلص، دیانت دار، ملنسار، اور وفادار ہونا قابل تعریف خصوصیات ہیں۔

٭موافقت اور ملنساری عظیم خصلتیں ہیں جو ایک شخص کو دوسروں کے ساتھ اچھی طرح رہنے میں مدد کر سکتی ہیں۔ایسے شخص سے بات کرنا آسان ہوتا ہے۔
٭مخلص انسان بھروسے کے قابل ہوتا ۔یہ انسان کے مثبت ہونے کا ثبوت ہے کہ وہ کسی احساس کمتری میں نہیں مبتلا ہے اور اسکی شخصیت حسد سے پاک ہے۔ دوسروں کی کامیابی اس کو خوشی دیتی ہے۔
٭ ۔ ایماندار ہونا اور اپنے اعمال کی ذمہ داری لینا قابل تعریف خصوصیت ہے۔ایسا انسان ہمیشہ سچا ہوتا ہے اس پر یقین کیا جاتا ہے کہ یہ اپنے نفع کےلئے کبھی جھوٹ نہیں بولے گا۔ کیونکہ ہمارا ایک جھوٹ دس جھوٹوں کو جنم دیتا ہے۔ اور یہ لامحالہ کہیں نہ کہیں دوسروں کو نقصان دے رہا ہوتا ہے۔ دیانتدار انسان اپنے اصولوں کا پکا ہوتا ہے۔ اس کو دیانتداری میں اپنا نقصان بھی نظر آرہا ہو وہ پھر بھی پرواہ کیئے بغیر اپنے اصولوں پر قائم رہتا ہے۔
٭وفاداری وہ خاصہ ہے جو آج کی مادہ پرست دنیا میں تقریباً ناپید ہوتی جا رہی ہے۔ اگر آپ دوست بنائیں تو سب سے پہلی خاصیت وفاداری دیکھی جائے کیونکہ یہ وفا داری ہی ہے جو مشکل وقت میں ہماری طاقت بنتی ہے۔ اچھے وقتوں میں تو دنیا آپ کے ساتھ ہوتی ہے لیکن کڑے وقتوں میں صرف باوفا لوگ ہی ہمارے ساتھ ڈٹے کھڑے ہوتے ہیں۔

منفی خصوصیات:
ظالم، مطلبی، جھوٹے اور سست ہونا۔

لوگ تمام اچھے یا تمام برے نہیں ہیں۔ امکانات یہ ہوتے ہیں کہ ہر وہ شخص جس سے آپ ملتے ہیں، کم از کم کچھ منفی خصوصیات رکھتا ہے۔

٭ظالم انسان بے رحم ہوتا ہے اور وہ ظلم صرف اپنی انا کی تسکین کے لئے کرتا ہے اسے اپنی طاقت پر زعم ہوتا ہے۔ وہ اپنے غرور کی سرشاری میں مست ہوتا ہے۔ ایسا شخص انتہائی ناپسند کیا جاتا ہے۔
٭کسی کے اعمال کی ذمہ داری سے بچنے کے لیے جھوٹ بولنے کا رجحان ایک افسوسناک عمل ہے۔
دوسروں کے ساتھ اپنے معاملات میں جھوٹ یا بے ایمانی کا رجحان ایک منفی خصلت ہے۔
٭مطلبی انسان کی یہ عادت بہت جلد دوسروں پر کھل جاتی ہے کیونکہ ایسے لوگ دوسروں کو استعمال کرنے میں ماہر ہوتے ہیں۔ لیکن جب دوسرے کی کوئی ضرورت ہو تو یہ کنی کترا کر انتہائی آرام سے نکل جاتے ہیں ۔ ایسے لوگوں سے کوئی دوستی نہیں رکھنا چاہتا۔
٭سستی اور ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں ناکامی یقینی طور پر دوسروں کو دور کر دیتی ہے۔ایسا انسان قابل بھروسہ نہیں ہوتا، جس کے نزدیک اس کا آرام سب سے زیادہ قیمتی ہوتا ہے۔

بعض لوگوں میں اچھی خصوصیات قدرتی ہوتی ہیں اور بعض میں اچھی تربیت کا عمل دخل ہوتا ہے۔ یہ سچ ہے کہ زندگی کے تجربات ہمیں بہت کچھ سکھا دیتے ہیں لیکن اگر ہم اپنی شخصیت پر محنت کریں اور

اپنی ٹریننگ کریں تو یہ زندگی کے میدان میں ہماری کامیابی کے لئے معاون ثابت ہوتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں