137

ریمبوکاٹک ٹاکرعائشہ اکرم سے کیاتعلق؟کہانی میں نیاموڑ آگیا

لاہور(نیوز ڈیسک )لاہورمیں ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کے ساتھ غیراخلاقی حرکت اوردست درازی کے واقعہ کے بعد سوشل میڈیاپرچہ مگوئیاں کی جارہی ہیں ۔عائشہ کے ساتھ موجود لڑکے ریمبو کاٹک ٹاکر سے کیاتعلق؟لڑکے نے اپنے پہلے انٹرویو میں سب بتادیا۔تفصیلات کے مطابق 14اگست کے دن گریٹراقبال پارک
میں ہونیوالے واقعہ نے خواتین میں مزیدخوف وہراس پھیلادیاہے ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کے ساتھ ہونے والے اس دلخراش واقعہ کے بعد مزید ایسے 2واقعات کی ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل ہوئی ۔رکشے میں بیٹھی لڑکی کی ویڈیوبنائی گئی جبکہ ایک اوباش نے اس غیراخلاقی حرکت کی ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل کردی۔دوسرے واقعہ میں 14اگست ہی کے دن خواتین کوپارک میں ت ش دد کانشانہ بنایاگیا پنجاب پولیس نے پارک میں لڑکی پرت ش دد کی وائرل ویڈیوکاسراغ لگالیا۔نجی خبررساں ادارے کوانٹرویودیتے ہوئے ٹک ٹاکرعائشہ کے ساتھ موجود لڑکے ریمبونے بتایاکہ اس کاتعلق گجرات سے ہے عائشہ کوبہن ،دوست سمجھتاہوں میں غریب ہوں انہوں نے مجھے بہت سپورٹ کیا،ہم 2سال سے ایک ساتھ ہیں۔ریمبوکاکہناہے کہ میں شادی شدہ ہوں ۔عائشہ کی شادی نہیں ہوئی ہمارے درمیان کوئی اوربات نہیں بس ہم مل کرٹک ٹاک بناتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں