223

ایک سال میں 2باررمضان کب آئیں گے ،ماہرین نے بتادیا

اسلام آ با د(چینل 51 اسپیشل فیچر)قمری سال میں بھی 12 مہینے ہوتے تو بھلا یہ کیوں کر ممکن ہے کہ

ایک سال میں 2 بار رمضان آسکیں؟ لیکن ماہرین کے مطابق ایسا ممکن ہے بلکہ ماہر فلکیات نے تو ایسے خوش نصیب سال کا پتہ بھی لگا لیا ہے جس میں رمضان المبارک دو بار آئے گا تو چلیے جانتے ہیں کہ یہ کیوں اور کیسے ممکن ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ابھی تک اس بات کا اعلان تو نہیں کیا گیا ہے لیکن ایک سال میں دو بار رمضان آنے کی وجہ قمری سال کا شمسی سال کے مقابلے میں 11 سے 12 دن کم ہونا ہے۔ اس طرح حساب لگایا جائے تو 2030 میں پہلا رمضان جنوری اور دوسرا رمضان شمسی سال کے آخری مہینے دسمبر میں پڑے گا۔ ہر سال رمضان پچھلے رمضان کے مقابلے میں دس دن پہلے شروع

ہوتا ہے اسی وجہ سے 2030 میں رمضان المبارک 2 بار آسکے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں