181

سندھ میں تعلیمی اداروں کو 23اگست کو کھول دیا جائے گا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں سرکاری اور پرائیویٹ یونیورسٹیوں کو 23اگست کو کھول دیا جائے گا تاہم صرف پچاس فیصد طلبا کو حاضر ہونے کی اجازت دی گئی ہے۔ اس حوالے سے سندھ حکومت نےباضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ اس کے علاوہ صرف ویکسین کروانے والے طلبہ
اور عملہ یونیورسٹی آسکے گا جبکہ طلبہ اور عملے کو کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ یا کارڈ ساتھ رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے ۔واضح رہے کہ کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کی وجہ سے سندھ حکومت نے سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا تھا جنہیں اب 23 اگست سے کھولا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں