169

29اگست سے۔۔۔طلبہ کے لیے اہم خبرآگئی

ریاض (نیوزڈیسک) سعودی عرب میں 29 اگست سے طلبا اسکول آنا شروع ہوجائیں گے جبکہ اساتذہ کی آمد آئندہ اتوار سے ہوگی ۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کورونا و با کے پیش نظر مملکت میں تعلیمی سرگرمیاں معطل تھیں تاہم پھر سے طلبا کی اسکول و دیگر تدریسی مراکز پر حاضری کا سلسلہ شروع ہونے جارہا ہے ۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک ہفتے قبل یعنی آئندہ اتوار سے اساتذہ تیاری کے لیے اسکول آنا شروع ہو جائیں گے جبکہ طلباکی آمد 29 اگست سے ہوگی ۔سعودی عرب میں
نیا تعلیمی سال اتوار 29 اگست 2021 سے شروع ہوگا، 30 جون 2022 کو تعلیمی سال کے اختتام پر تعطیلات شروع ہو جائیں گی، 12 اور اس سے زائد عمر کے طلبا کی ویکسینیشن ضروری ہے ۔ سعودی وزارت تعلیم کی ترجمان ابتسام الشہری کا کہنا ہے کہ مڈل اور ٹانوی کلاسوں کے 70 فیصد طلبا ویکسین لے چکے ہیں، ایک خوراک لینے والوں کی شرح 45 فیصد اور دو خوراکیں لینے والوں کی شرح 19 فیصد ہے ۔ خیال رہے کہ سعودی عرب میں اس سال پہلی بار نیا تعلیمی کینڈر نافذ ہوگا جو تین سیشنز پر مشتل ہے، ہر سیشن 13 ہفتوں کا ہے۔ تین سیشنوں کے درمیان بارہ چھٹیاں ہوں گی۔ تعلیمی سال کی 69 تعطیلات علیحد ہ ہوں گی ، تعلیمی سال کے 183 دن ہوں گے اور یہ گیارہ ماہ پر محیط ہوں گے ۔ طلبا کوایس او پیز پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں