463

سرکاری سکولوں کے حوالے سے اہم فیصلہ ، طلبا کیلئےبڑی خوشخبری آگئی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور کے بعد وفاقی حکومت نے اسلام آباد کے سرکاری اسکولوں کے بچوں کو بھی خیراتی ادارے

سے کھانا کھلانےکا بندوبست کردیا ۔وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے اسلام آباد میں’اسکول کھانا پروگرام‘ کا افتتاح کیا، وہی نجی خیراتی ادارہ جو لاہور کے 25 اسکولوں میں لنچ فراہم کرتا تھا اب اسلام آباد کے 100 اسکولوں کے 25 ہزار بچوں کو روز مفت کھانا کھلائےگا ۔ حکومت نے اس خیراتی ادارے کو لاہور کے بعداسلام آباد میں کھانا فراہم کرنے کی صرف اجازت دی ہے،کوئی فنڈز فراہم نہیں کیے ۔خیال رہے کہ لاہور میں 2019 سے 100 تعلیمی اداروں کے 23 ہزار طلبہ کو یہی خیراتی ادارہ مفت کھانافراہم کررہاہے ، خیراتی ادارے کے منیجر آپریشنز محمد علی کے مطابق لاہور میں گزشتہ دو سالوں میں فی سال تقریباً 14 کروڑ روپے مالیت کا کھانا فراہم کیا گیا۔ وزارت تعلیم کے حکام کا کہنا ہےکہ غریب گھروں کے بچوں کو والدین سکول بھیجنے کے بجائےکام کاج پرڈال دیتےہیں ، وہ ذہنی کمزوری کاشکار رہتے ہیں، ان مسائل پر قابوپانےکے لیے خیراتی ادارے کے ساتھ معاہدہ کرلیا گیا ہے، موجودہ سال کے اختتام تک خیراتی ادارے کی طرف سے کھانے کی ترسیل تمام 423

سرکاری تعلیمی اداروں تک بڑھادی جائے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں