93

کراچی اور حیدرآباد میں انڈور تقریبات بند، کم عمرطالب علموں کیلئے50 فیصد حاضری کی اجازت

اسلام آباد (نیوزڈیسک)محکمہ داخلہ سندھ نےکورونا ایس او پیز سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔نئے حکم نامے کے مطابق کراچی اور حیدرآباد میں انڈور تقریبات پر15 فروری تک پابندی عائد کردی گئی ہے جب کہ آؤٹ ڈور

تقریبات میں ویکسینیٹڈ 300 افراد کی شرکت کی اجازت ہوگی۔حکم نامے کے مطابق کراچی اور حیدرآباد میں جِم، سنیما، امیوزمنٹ پارکس اور مزارات 50 فیصد حاضری کے ساتھ کھلے رہیں گے۔صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق کراچی اور حیدرآباد میں 12 سال سےکم عمر طلبا کے لیے اسکولوں میں 50 فیصد حاضری ہوگی۔حکم نامے میں کہا گیا ہےکہ سندھ بھر میں کاروباری سرگرمیاں اوقات کار کی پابندی کے بغیر جاری رہیں

گی۔

https://fb.watch/aDSFlgqH4J/

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں