91

کے پی میں کورونا فنڈز میں ایک ارب سے زائد کی بے ضابطگیوں اور فراڈ ادائیگی کا انکشاف

اسلام آباد (نیوزڈیسک)خیبر پختونخوا (کے پی) میں گزشتہ مالی سال کے لیے محکمہ صحت کےکورونا فنڈز کے خصوصی آڈٹ کے دوران ایک ارب 38 کروڑ روپےکی سنگین بے ضابطگیاں اور 29 کروڑ روپےکی فراڈ ادائیگی پائی

گئی ہیں۔ آڈیٹر جنرل پاکستان کی رپورٹ میں محکمہ صحت کی غفلت، کمزوریوں، مالیاتی کنٹرول کی کمی کو بھی بے نقاب کیا گیا ہے۔آڈٹ رپورٹ میں قومی خزانےکو پہنچنے والے نقصانات، فراڈ ادائیگیوں، فنڈز کا غلط استعمال، بے

ضابطگیوں اور مشکوک ادائیگیوں سمیت بدانتظامی کی بھی نشاندہی ہوئی ہے۔رپورٹ میں کم ترین نرخوں کو نظر انداز کرتے ہوئے زیادہ قیمتوں پر مختلف اشیاء کی خریداری کا بھی پردہ فاش کیا گیا ہے۔

https://fb.watch/aDSFlgqH4J/

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں