اسلام آباد (نیوز ڈیسک)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی دوران خطاب ٹیلی پرومپٹر کی خرابی پر دنیا کے سامنے خاموش ہوکر گڑبڑاجانے کے بعد سوشل میڈیا پر مذاق بن گئے۔
نریندر مودی فی البدیہہ ( پہلے سے غیر تحریر شدہ) تقریر کرنے کے حوالے سے مشہور ہیں لیکن ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب کے دوران ٹیلی پرومپٹر کی خرابی نے بھارتی وزیر اعظم کا پول کھول دیا۔خطاب کے دوران نریند مودی بڑے اعتماد اور روانی سے خطاب کرتے کرتے اچانک رک گئے اور ادھر ادھر دیکھنے لگے اور پھر ادھر ادھر کی باتیں کرنے لگے۔
इतना झूठ Teleprompter भी नहीं झेल पाया।
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) January 18, 2022
مودی کے ٹیلی پرومپٹر کی خرابی پر گڑبڑانے کے بعد ٹیلی پرومپٹر ٹوئٹر ٹرینڈ گیا اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے وزیر اعظم کے فی البدیہہ تقریر کرنے کی صلاحیت کا مذاق اڑایا جانے لگا۔ کانگریس کے رہ نما راہول گاندھی نے بھی بھارتی وزیر اعظم کے ٹیلی پرومپٹر سے بولنے کی قلعی کھول دی اور ٹوئٹ کی ٹیلی پرومپٹر بھی مودی کا جھوٹ برداشت نہیں کرسکتا تھا۔
The Real Pappu#TeleprompterPM pic.twitter.com/5hNXiSfTwt
— Prakash (@Hereprak) January 18, 2022
پرکاش نامی صارف نے مودی کی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے انہیں حقیقی پپو قرار دیا۔پرکاش نامی صارف نے مودی کی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے انہیں حقیقی پپو قرار دیا۔
“Aapne sabse pehle ghabrana nahin hai”🤣 https://t.co/ia4vF35w3D
— Rohini Singh (@rohini_sgh) January 17, 2022
بھارتی خاتون نے مودی کی تصویر شیئرکی اور ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ شرم کرو مودی۔
Shame on you Modi.#TeleprompterPM pic.twitter.com/RdVScB53yu
— சாய் வினோத்து (@RP_Vinothh) January 18, 2022
روہنی سنگھ نامی بھارتی صحافی نے مودی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے عمران خان کا مقبول جملہ ٹوئٹ کیا آپ نے سب سے پہلے گھبرانا نہیں ہے۔