192

سپرموم کا لقب پانے والی شیرنی کی ہندو مذہب کے تحت آخری رسومات وائرل


بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں 29 بچوں کو جنم دینے والی ’کولر والی‘ نامی مادہ ٹائیگر انتقال کر گئی


بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، 17 سالہ پینچ ٹائیگرس کو 29 بچوں کو جنم دینے پر’ سپر موم ‘ کے لقب سے نوازا گیا تھا، مادہ ٹائیگر نے 2008 سے 2018 تک 10 سال کے عرصے کے دوران 29 بچوں کو جنم دیا۔تاہم اب ’ سپر موم ‘ کا لقب پانی والی ٹائیگرس کی تدفین کے لیے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اس کی آخری رسومات ہندو رسومات

کے تحت اداکی گئی۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر میں ٹائیگرس کی آخری رسومات میں مقامی لوگوں کو شرکت کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔وائرل تصاویر میں مری ہوئی ٹائیگرس کو ہار پھولوں کے ساتھ لکڑیوں پر لیٹا جاسکتا ہے جبکہ رسومات میں شریک مقامی خواتین کو مادہ ٹائیگر پر ہار ڈالتے تو کہیں ٹائیگر س کی چتا کے آگے ہاتھ جوڑتے دیکھا جاسکتا ہے۔


ماہرین کے مطابق ، ٹائیگرکی اوسط زندگی 12 سال ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں