122

حکومت کے بارے اہم فیصلہ حکومت کو چند دنوں کا مہمان قرار دے دیا

اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ حکومت کو ہٹانے کا طریقہ کار بھی جلد سامنے آجائےگا

مریم نواز کا کہنا تھا کہ سمجھ نہیں آیا کہ وفاقی وزیرداخلہ کو ہاتھ سرپرہونے کی بات کہنے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟ انہوں نے کہا کہ وزراء عمران خان کے منہ پر ان کی بے عزتی کررہےہیں، قومی اسمبلی اور کابینہ میں ارکان کھڑے ہوکر ان کی نااہلی کے خلاف باتیں کررہےہیں، وزراء کے بیانات سے ظاہر ہےکہ ان کا انجام قریب ہے۔ن لیگ میں بغاوت کے

دعوؤں کو حکومت کی نااہلی اور نالائقی سے توجہ ہٹانے کا ہتھکنڈا قرار دیتے ہوئے مریم نےکہاکہ ن لیگ آگ کے دریا سے گزر کر آئی ہے، ڈرانے، دھمکانے، لالچ اور بدترین انتقام کے باوجود ن لیگ کا ایک ایک ایم این اے اور ایم پی اے چٹان کی طرح کھڑا رہا۔مریم نواز نے مزید کہا کہ جب بھی اس حکومت کے دور میں کوئی سانحہ ہوا ذمہ دارعوام کو ٹھہرایا گیا، سانحہ مری میں بھی حکومت نے ایسا ہی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں