190

انا للہ واناالیہ راجعون نامور اداکار رشید ناز انتقال کرگئے

اسلام آباد(نیوزڈیسک) ٹیلی ویژن اورفلم کے نامور اداکار رشید ناز انتقال کرگئے۔رشید ناز طویل عرصے سے بیمارتھے۔سینئر اداکار رشید ناز اسلام آباد میں انتقال کرگئے۔ وہ طویل عرصے سے بیمار تھے۔رشید ناز کے انتقال کی اطلاع

ان کی بہو اوراداکارہ مدیحہ رضوی نے سوشل میڈیا پردی۔رشید ناز 9 ستمبر 1948 کو پشاور میں پیدا ہوئے، انہوں نے بےشمار فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔رشید ناز نے اپنے ٹیلی ویژن کیرئیر کا آغاز 1971 میں پشتو ڈرامے سے کیا۔ انہوں نے پشتو، ہندکو اور اردو زبان کے ڈراموں میں کام کیا۔رشید ناز نے1973 میں پہلے اردو ڈرامے میں کام کیا جس کا نام ’ایک تھا گاؤں ‘ تھا۔ رشید ناز نے ناموس اوردشت جیسے سپرہٹ ڈراموں میں بھی

یادگارکردار ادا کئے۔فلم ’خدا کے لئے‘ میں رشید ناز کے کردار کوبہت شہرت ملی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں