141

گلوکارہ آئمہ بیگ نے بغیرمیک اپ اپنی تصاویر شیئر کر دیں

لاہور: (نیوزڈیسک) گلوکارہ آئمہ بیگ میک اپ کے بغیر کیسی دکھائی دیتی ہیں، انہوں نے شمالی علاقہ جات میں اپنی حقیقی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کر دیں۔

رپورٹ کے مطابق آئمہ بیگ ان تصاویر میں بھی خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں، انہوں نے پوسٹ میں لکھا کہ چونکہ ہر کوئی انسٹا گرام پر تصاویر پوسٹ کر رہا ہے لہذا میں بھی خود کو روک نہیں سکی۔

انہوں نے مزید لکھا کہ یہ تصاویر شمالی علاقہ جات کی سیر کے دوران لی گئیں، انہوں نے تصاویر میں کوئی فلٹر استعمال کیا ہے اور نہ ہی چہرے پر میک اپ کیا ہے۔ دوسرے لوگوں کو بھی ایسی کوشش کرنی چاہئے، یہ خوشگوار حیرت سے بھرا تجربہ ہے۔

آئمہ بیگ کی اس پوسٹ کو مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی بخشی گئی، اداکارہ مہوش حیات نے آگ اور دل والی ایموجی بھیجی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں