0

مریم نواز کا مزدوروں کوفلیٹس بلا قیمت دینے کا اعلان،اقدام نے غریب شہریوں کے دل جیت لیے

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹیکسلا اور سندر لیبر کالونیوں میں مزدوروں کو 1224 فلیٹس مفت دینے کا اعلان کردیا۔ محکمہ لیبر کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا جبکہ افسران نے وزیر اعلیٰ کو محکمہ کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں ورکرز سکالرشپ پروگرام، لیبر کالونیوں کے قیام، ورکرز کے لیے صحت کی سہولت کے منصوبوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ سندر لیبر کالونیوں میں مزدوروں کے لیے 1,224 فلیٹس مفت دینے کا اعلان کیا گیا۔گزشتہ دور حکومت میں 29000 سے زائد کارکنوں کو ڈیتھ اینڈ میرج گرانٹ ادا نہیں کیا گیا۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر شیخوپورہ میں گارمنٹ سٹی نمبر 704 میں خواتین ورکرز کے لیے دو ہاسٹلز بنانے کی منظوری بھی دی گئی۔ خواتین کارکنوں کو مفت رہائش فراہم کی جائے گی، وزیراعلیٰ نے محکمہ محنت میں اصلاحات، پیشہ ورانہ تحفظ اور صحت اور کم از کم اجرت کے قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کا حکم دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں