0

لائبیریا کے صدر کا اپنی تنخواہ میں 40 فیصد کمی کا اعلان

مغربی افریقی ملک لائبیریا کے صدر جوزف بوکائی نے اپنی تنخواہ میں 40 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔ایوان صدر سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق صدر جوزف بوکائی امید کرتے ہیں کہ وہ ذمہ دارانہ طرز حکمرانی اور عوام کے ساتھ یکجہتی کی مثال قائم کریں گے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جوزف بوکائی نے فروری میں انکشاف کیا تھا کہ ان کی سالانہ تنخواہ 13,400 ڈالر تھی جو اب کم کر کے 8,000 ڈالر کر دی جائے گی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حال ہی میں سرکاری اہلکاروں کی تنخواہوں کا معاملہ زیر بحث رہا جب کہ مقامی لوگ بھی مہنگائی سے شدید متاثر دکھائی دیتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں