جویریہ عباسی کا تین ماہ قبل نکاح کرنے کا انکشاف 0

جویریہ عباسی کا تین ماہ قبل نکاح کرنے کا انکشاف

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ جویریہ عباسی نے بھی منگنی کے بعد شادی کا اعلان کر دیا ہے۔پروگرام کے دوران انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کی تین ماہ قبل شادی ہوئی تھی اور شادی کی وجہ بھی بتائی۔ان کا کہنا تھا کہ تین ماہ قبل قریبی دوستوں کی موجودگی میں ایک مختصر تقریب میں ان کی شادی ہوئی تھی اور اب وہ اپنے شوہر کے ساتھ خوشگوار زندگی گزار رہی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پہلے ان پر بہت سی ذمہ داریاں تھیں اس لیے شادی کے بارے میں پہلے نہیں سوچتی تھی لیکن اب بیٹی کی شادی کے بعد ان کا تنہا رہنا مشکل ہوگیا جب موجودہ شوہر نے شادی کی پیشکش کی۔ دوستوں اور قریبی رشتہ داروں کے مشورے کے بعد میں نے شادی کے لیے رضامندی ظاہر کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں