دورۂ سری لنکا میں روہت شرما اور ویرات کوہلی کو آرام دینے کا فیصلہ 0

دورۂ سری لنکا میں روہت شرما اور ویرات کوہلی کو آرام دینے کا فیصلہ

بھارتی کرکٹ بورڈ نے روہت شرما اور ویرات کوہلی کو دورہ سری لنکا کے دوران آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق روہت شرما اور ویرات کوہلی سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز نہیں کھیلیں گے۔ہندوستان کو اگست میں سری لنکا میں تین میچوں کی ون ڈے سیریز کھیلنی ہے جس میں تیز گیند باز جسپریت بمراہ کو بھی آرام دیئے جانے کا امکان ہے۔کے ایل راہول یا ہاردک پانڈیا کو ون ڈے ٹیم کی کپتانی سونپے جانے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں