ویرات کوہلی کے شراب خانے کیخلاف مقدمہ درج 0

ویرات کوہلی کے شراب خانے کیخلاف مقدمہ درج

بھارت کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی کے شراب کی دکان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلورو پولیس نے ویرات کوہلی کی ملکیتی ون 8 کمیون شراب خانے اور دیگر کے خلاف اوور ٹائم کرنے پر ایف آئی آر درج کر لی ہے۔ڈی سی پی سینٹرل کا کہنا ہے کہ پب صبح 1 بجے 30 منٹ کے لیے کھلا تھا جبکہ پب کو 1 بجے تک بند کر دیا جانا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق رات گئے علاقے میں اونچی آواز میں میوزک چلنے کی شکایات ملنے پر پولیس حرکت میں آگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں