0

سنگاپور: بھارتی نژاد بار کے مالک کو کم عمر لڑکی سے زیادتی کرنے پر قید کی سزا

سنگاپور میں ایک بھارتی نژاد بار کے مالک کو لڑکی سے زیادتی کے جرم میں قید کی سزا سنائی گئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق 42 سالہ راج کمار بالا کو 17 سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی اور چھیڑ چھاڑ کرنے کے جرم میں 13 سال 4 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔راجکمار بالا کو چلڈرن اینڈ ینگ پرسن ایکٹ کے تحت بھگوڑے کو پناہ دینے کا بھی قصوروار پایا گیا ہے۔عدالت نے کہا کہ فروری 2020 میں متاثرہ لڑکی کی عمر 17 سال تھی جب وہ سنگاپور گرلز ہوم سے بھاگی تھی۔متاثرہ لڑکی راج کمار بالا کے بار میں نوکری کے لیے انٹرویو دینے آئی تھی، بار کے مالک نے اسے بتایا کہ وہ دوسرے گھر سے بھاگنے والوں کے ساتھ بار میں رہ سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں